ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین کی آزادی میں آ رہی رکاوٹوں کو ختم کرنا ضروری ہے: راہل گاندھی

خواتین کی آزادی میں آ رہی رکاوٹوں کو ختم کرنا ضروری ہے: راہل گاندھی

Fri, 08 Mar 2019 19:34:39    S.O. News Service

نئی دہلی،8مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جمعہ کو کہا کہ خواتین کی آزادی کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔گاندھی نے ٹویٹ کر کہاکہ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی بہادر،جذبے کے احساس کو سلام کرتا ہوں۔میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ ہم ان رکاوٹوں کو ختم کرنے کی قرارداد کو دوبارہ دہرائیں جو آزادی اور مساوات کی طرف بڑھنے میں خواتین کو مسلسل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کرنے سے ہم ان کے لئے ایک بہتر، روشن، نڈر دنیا کا راستہ ہموار کریں گے۔کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا اور پارٹی کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو نیک خواہشات دیں۔


Share: